مظفرآباد ، دور دراز علاقوں کے عوام کو ٹیلی مواصلات کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء)ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل شاہد صدیق کی ہدایات کی روشنی میں دور دراز علاقوں کے عوام کو ٹیلی مواصلات کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں ۔وادی لیپہ میں ٹرپل پلے سروسز شروع کردی گئی ہیں جبکہ پانڈو میں ایس کام سروسز کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل رشید خان نے پانڈو کا دورہ کیا اور ایس کام کی سروسز اور معیار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شدید برف باری کے دوران سرو س بحال رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔وادی لیپہ میں ٹرپل پلے سروس سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی مہم کا اہتما م کیا گیا۔سکولوں،کالجوں کے طلباء وطالبات اور نوجوانوں کو سروسز اور سہولیات کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ۔