آزادکشمیر کے پنشنرز کے تین ماہ کے دس فیصد بقایاجات ازیکم اپریل تا30جون 2022 ادا کرنے کا مطالبہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) آزادکشمیر کے پنشنرز کے تین ماہ کے دس فیصد بقایاجات ازیکم اپریل تا30جون 2022 ادا کرنے کا مطالبہ،وزیراعظم پاکستان کے اعلان پر چاروں صوبوں سمیت جی بی کے پنشنرز کو دس فیصد پنشن مل چکی ہے آزادکشمیر کے پنشنرز سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں ’’نئی تحریک ساڈا حق ایتھے رکھ شروع کرینگے‘‘۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر کے پنشنرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں راجا ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،بشیر ڈار،قاضی صدیق،بشیر ترین،کبیراعوان،مظفرحسین منہاس،میررفیق ودیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے ۔آزادکشمیر کے پنشنرز کو ادائیگیاں نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے پنشنرز کو دس فیصد ادائیگی ہوچکی ہے آزادکشمیر کے پنشنرز کو جلد ادائیگی نہ کی گئی تو پنشنرز خواتین کو بھی سڑکوں پر لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :