حکومت مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،طاہر کھوکھر

میرپور شہر میںایم کیوایم کی سپورٹ سے ن لیگ 7نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:28

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) ریاست پر مسلط کیا گیا سورج ڈوبنے ولا ہے ،آزاد کشمیر میں عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے حکومت مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر وسابق وزیرسیاحت و ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ میرپور شہر میںایم کیوایم کی سپورٹ سے ن لیگ 7نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ،ایم کیو ایم نے میرپور بلدیاتی انتخابات میں اتحادی جماعت ن لیگ کی نہ صرف مکمل حمایت کی بلکہ اس کی بھرپور کمپین کی اور میرپور کی 7نشستوں پر اس کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اس کے علاوہ میرپور ڈویژن سے ایم کیو ایم نے اتحادی جماعت ن لیگ کی مکمل حمایت اور اس کی کمپین کی ہے ایم کیو ایم کے حق پر ست عوام ،ہمدرد اور میرپور ڈویژن کے عوام نے ایم کیو ایم کی حمایت یافتہ ن لیگ کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنایا ہے میرپور کی عوام کا شکریہ انشاء اللہ میرپور کی عوام کی توقعات پورا اتریں گے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے تمام توانیاں صرف کریںگے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم آزاد کشمیرسے تمام محرومیوں کے خاتمے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر اپنی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہے ،آزاد حکومت پی ٹی آئی پاکستان کا کلچر آزاد کشمیرمیں نہ پھیلائے آزاد کشمیر ایک پر امن خطہ ہے اس میں گند نہ پھیلائی جائے ۔پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیر میں اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے عوام اب ان سے واقف ہو چکے ہیں کسی بھی صورت اب ان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آیئں گے ۔عوام کو اب ان کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں جا سکتا عوام کو ان کے چنگل سے چھڑائیں گے۔