فیلڈ سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:28

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک توسیع ڈاکٹر عبدالکریم خان کا ویٹرنری مراکز کنڈل شاہی و اٹھمقام ویٹرنری ہسپتال کا دورہ۔ فیلڈ سٹاف کی حاضری پولٹری ویکسینیشن مصنوعی نسل کشی پراگریس لائیو اسٹاک ویکسینیشن فیلڈ سرگرمیوں وغیرہ کا ریکارڈ چیک کیا۔ فیلڈ سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

سوموار میٹنگز کسانوں کی تربیتی پروگرامز میں شرکت کرنے کی سختی سے ہدایات دیں گئیں۔ کسانوں کیلئے آ گاہی چارٹس پینا فلیکس تنصیب کرنے کی ہدایت۔ آ ٹھمقام میں عمائدین علاقہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر حل کیلئے یقین دھانی کروائی اور ڈسٹرکٹ آ فیسر کو ہدایات بھی جاری کردیں۔ ڈاکٹر وقاص احمد بٹ ویٹرنری آ فیسرہیلتھ آ ٹھمقام و ڈاکٹر آ صف جمیل ویٹرنری آ فیسر توسیع ویٹرنری سپروائزر خورشید رانا( نیلم) اور ان کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی ریکارڈ کی تکمیل پر ان کو سراہا۔

(جاری ہے)

مزید بہتری کیلئے کچھ تجاویز و ہدایات دیں۔ عمائدین علاقہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک توسیع و ٹیم کا نیلم آ مد پر خوش آمدید بھی کہا اور مسائل کے فوری حل پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر شاہد احمد شیخ ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آ فیسر نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ پراجیکٹس میںہمیشہ نیلم ویلی کو فوقیت دی جاتی ہے اور آ ئندہ بھی آ نے والے پراجیکٹس میں فوقیت دی جائیگی۔ کسانوں کو سروسز گھر کی دہلیز پر دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد اعجاز میر ویٹرنری آ فیسر و ڈاکٹر زاہد رفیق ویٹرنری آ فیسر بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :