مظفرآباد ، شاکیہ کو بی۔ اے سیکنڈ ڈویژن کی ڈگری کی اجرائیگی کر دی گئی

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء)محتسب آزاد جموں وکشمیرچوہدری محمد نسیم کی ہدایت پر ایجنسی (یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر )نے شاکیہ کو بی۔ اے سیکنڈ ڈویژن کی ڈگری کی اجرائیگی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شاکیہ نے ادارہ محتسب میں ایجنسی کے خلاف مروجہ اصول کے تحت 45%نمبرات کی شمارگی کے لئے استدعا کی تا کہ اسے بی اے سیکنڈ ڈویژن ڈگری اجراء ہو سکے۔

(جاری ہے)

دوران تحقیقات واضح ہوا کہ ایجنسی نے شاکیہ کو 05رعائتی نمبروں میں سے 02رعائتی نمبر فرضی طور پر دے کر 358نمبرات میں جمع / شمار نہ کئے جبکہ عملاً 02نمبر کی شمارگی سے شاکیہ 360نمبرات کی حامل قرار پا کر بی ۔ اے سیکنڈ ڈویژن ڈگری کی حقدار تھی ۔ تحقیقات کے بعد ایجنسی کو ہدایت کی گئی کہ وہ مطابق قواعد 02رعائتی نمبرات کو عملاً شمار کرتے ہوئے شاکیہ کو سیکنڈ ڈویژن ڈگری اجراء کرے ۔ ایجنسی نے مطابق ہدایات عملدرآمد کرتے ہوئے شاکیہ کے حق میں بی ۔ اے سیکنڈ ڈویژن کی ڈگری اجراء کر دی ہے جس کی تصدیق شاکیہ نے بذریعہ مکتوب کرتے ہوئے ادارہ محتسب کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح ادارہ محتسب کی مداخلت پر شاکیہ کو مطلوبہ داد رسی مل گئی ہے۔