آج حلقہ این اے 130 کی عوام بڑھتی مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت کے خلاف نکلے گی،شفقت محمود

جمعہ 9 دسمبر 2022 15:52

آج حلقہ این اے 130 کی عوام بڑھتی مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت کے خلاف نکلے ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2022ء) تحریک انصاف کی  ”الیکشن کراٶ ملک بچاٶ“ مہم کے سلسلے میں آج حلقہ این اے 130 کی عوام ریلی نکالے گی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کے مطابق آج حلقہ این اے 130 کی عوام بڑھتی مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت کے خلاف نکلے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری اس تحریک کا مقصد جلد از جلد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے،آج حلقہ این اے 130 کی ریلی کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا جو پورے حلقے میں جائے گی،ریلی کی تفصیلات بتاتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آج شام 5 بجے لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی ریلی حُسین چوک،ایم ایم عالم،سُکھ چین،جیل روڈ،فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی اچھرہ میں اختتام پذیر ہوگی۔