ٹیسٹ ڈیبیو کا پتہ چلا تو اس وقت جو احساس تھا لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا،ابراراحمد

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:34

ٹیسٹ ڈیبیو کا پتہ چلا تو اس وقت جو احساس تھا لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا،ابراراحمد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ڈیبیو کا پتہ چلا تو اس وقت جو احساس تھا لفظوں میں بیان نہیں کر سکتاتفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابرار احمد نے کہاکہ دن میرے لیے بہت ہی خاص دن ہے، اسی دن کیلئے میں نے محنت کی تھی، خوشی کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، تمام چاہنے والوں سے دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے اور میرے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر زاہد محمود، حارث رؤف، سعود شکیل اور محمد علی نے ڈیبیو کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :