منشیات سے پاک پشاور مہم کے پہلے مرحلے کے حوالے میں نشئی افراد کے خاندانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک پشاور مہم کے پہلے مرحلے کے حوالے سے 120نشئی افراد کے خاندانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق منشیات سے پاک پشاور مہم کا کے تیسرے مرحلے کا آغاز 19 دسمبر سے کیا جائے گا پشاور کے سڑکوں پر موجود باقی ماندہ 270نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کیلئے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان سمیت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کیساتھ ہی پورا شہر نشے کے عادی افراد سے مکمل صاف ہوجائے گا اور عوام کو پشاور کے سڑکوں پر کوئی نشئی نظر نہیں آئے گا، دو مرحلوں میں ابتک 2470 نشے کے عادی افراد کا علاج مکمل کرکے خاندانوں کے حوالے کیا جاچکا ہے ،پہلے مرحلے کے 120 افراد ان کے خاندانوں کی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے دوبارہ نشے میں مبتلا ہوئے جن کو دوبارہ تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے باقی افراد کے خاندانوں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے کیے جارہے ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے ،دوبارہ نشے کی جانب جانے والے افراد کے خاندانوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں، دوسرے مرحلے کے صحتیاب افراد کو 17 دسمبر سے مرحلہ وار بحالی مراکز سے خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا ،ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو تیسرے مرحلے کے لئے تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :