ابرار آپ کیلئے بہت پریشانی کا باعث بنیں گے ، مائیکل وان نے برطانوی بلے بازوں کو خبردار کردیا

مسٹری سپنر نے کپتان بین سٹوکس سمیت انگلینڈ کے چار سنچری میکر بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 دسمبر 2022 16:12

ابرار آپ کیلئے بہت پریشانی کا باعث بنیں گے ، مائیکل وان نے برطانوی بلے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2022ء ) پاکستان کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو افتتاحی سیشن میں پانچ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ بین سٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ برطانوی ٹیم نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا ۔ تاہم 24 سالہ سپنر نے کپتان بین سٹوکس سمیت انگلینڈ کے 4 سنچری میکر بلے بازوں سے چھٹکارا دلایا۔

ابرار احمد اب اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں سات وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر 2 باولرز میں محمد زاہد نے نیوزی لینڈ کیخلاف 1996ء اور 1969ء میں محمد نذیر نے بھی نیوزی لینڈ کیخلاف 7،7 وکٹیں لی تھیں ۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پراسرار سپنر کو انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے خطرناک ثابت ہوتے دیکھ کر حیران ہیں۔

انگلینڈ اب 51.4 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ ابرار نے سات اور زاہد محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔