عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:40

عالمی منڈی میں خام تیل کے  نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) عالمی منڈی میں خام تیل کے ایکبار پھر نرخوں میں اضافہ ہوا ہے،نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں جمعہ کو برینٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 58 سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 76.73 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے سودے 52 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.98 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیشن کے بند ہونے سے قبل خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.3 فیصد تک کمی آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :