اتھوپیا کے سفیر کی وزیر داخلہ برائے مملکت عبد الرحمن کانجو سے ملاقات ، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) اتھوپیا کے سفیر جمال باقر عبداللہ نے وزیر داخلہ برائے مملکت عبدالرحمن کانجو سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اتھوپیا کی طرف سے نامزد کردہ پہلے سفیر جمال باقر عبداللہ نے وزیر داخلہ برائے مملکت عبدالرحمن کانجو سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون پر زور دیا،وزیر مملکت برائے داخلہ نے معزز سفیر کو اٴْن کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا،ان کی سربراہی میں اس باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر لایا جائیگااور اس ضمن میں وزارت داخلہ معزز سفیر کی کاوشوں سے معاون ثابت ہوگی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ریڈ وان رامتو جو کہ اتھوپیا کے سابقہ سیکرٹری خارجہ رہے ہیں ان کی خدمات کو سراہا گیاجن کی کاوشوں سے پاکستان میں اتھوپیا کے سفارتی مشن کی تعیناتی ممکن ہو سکی۔اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔