موسم سرما میں بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم کی مخیرحضرات سے متاثرین کی مدد کی اپیل

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:42

موسم سرما میں بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما میں بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ رواں موسم سرما میں بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کو رواں موسم سرما میں چھت کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ میری ملک کے تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیں، ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے بہن، بھائیوں، بچوں اور بزرگوں کو قطعا اکیلا نہیں چھوڑنا ہے۔

متعلقہ عنوان :