پاکستان نے مختلف ایئر لائنز کی225ملین ڈالر ادا نہیں کئے، انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

ایئر لائنز کی ادائیگیاں بلاک کرنے والی27ممالک کی کمپنیوں کی فہرست جاری،پاکستان پانچویں نمبر پر شامل

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:42

پاکستان نے مختلف ایئر لائنز کی225ملین ڈالر ادا نہیں کئے، انٹرنیشنل  ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مختلف ایئر لائنز کی225ملین ڈالر ادا نہیں کئے، ادائیگیاں روکنے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ایئر لائنز کی ادائیگیاں بلاک کرنے والی27ممالک کی کمپنیوں کی فہرست جاری کردی، پاکستان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مختلف ایئر لائنز کی225ملین ڈالر ادا نہیں کئے گئے، معاشی پریشانیوں کے باعث تمام 27 ممالک نے ایئر لائنز کے فنڈز روکے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا نی551ملین ڈالر، بنگلہ دیش نے 208ملین ڈالر، لبنان نے 144ملین ڈالر اور الجزائر نے 140ملین ڈالر بلاک کئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 6ماہ میں مختلف ممالک نی2ارب ڈالر بلاک کئے جن کی ادائیگیاں نہیں ہوسکیں۔