ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،ڈی سی پاکپتن

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:42

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے عمل کو روکنے کیلئے پر ائس کں ترول مجسٹریٹس مسلسل فیلڈ میں رہتے ہوئے مہنگائی مافیا کے کریک ڈاؤن کا عمل جاری رکھیں۔یہ باتیں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیں۔ اس موقع پراے سی پاکپتن بختیار اسماعیل، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ایس این اے فیاض مسعود، ایڈ من آفسیر فرزند خاں لودھی، پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد، سی او ایم سی ملک جاوید اسلم سمیت دیگرپرا ئس مجسٹر یٹس بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں ماہ پرائس مجسٹر یٹس نے ماہ دسمبر میں ابتک3249 انسپکشنز کے دوران4 لاکھ29 ہزار5 سور روپے جرمانہ وصول کیا اورمصنوعی مہنگائی کے مرتکب ایک دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروائے اور4کو گرفتاربھی کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے پرائس مجسٹریٹس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اورعوام کو مقرر کردہ نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی سے عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :