Live Updates

نوازشریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے معافی مانگنے پر تبصرہ

اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کررہا ہے، نیک نیتی کبھی رائیگاں نہیں جاتی، قائدن لیگ میاں محمد نواز شریف کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 دسمبر 2022 16:48

نوازشریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے معافی مانگنے پر تبصرہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے معافی مانگنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سرخرو کررہا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ سرخرو کررہا ہے نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی۔ یاد رہے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف اور داماد عمران علی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے معذرت خواہ ہیں، قبول کرتے ہیں کہ شہبازشریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

ڈیلی میل نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں خرد برد کی ہے، ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 میں آرٹیکل میں وزیراعظم شہباز شریف پرالزام لگایا تھا، قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈیلی میل کے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی پر ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں سرخرو کیا، برطانوی اخبار ڈیلی میل کی وزیراعظم شہباز شریف سے معافی ، جھوٹ اور کردار کشی کرنے والوں کے لئے باعث عبرت ہونا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی اور اس کی جماعت نے اس جھوٹی خبر میں سہولت کاری کی ،شہباز شریف کے اوپر لگائے کھوکھلے الزامات کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے،وزیراعظم پاکستان کو اللہ تعالی نے پہلے برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں بھی سرخرو کیا۔ انہوںنے کہا کہ توشہ خانے پر ہاتھ صاف کرنے والے اور فارن فنڈڈ عمران نیازی اپنی چوریاں سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے جھوٹے الزامات لگاتا ہے،عمران نیازی اور شہزاد اکبر کی ملی بھگت سے پاکستان میں زلزلہ زدگان کی امداد پر سوالات اٹھے،عمران نیازی اور اس کی جماعت نے سیلاب زدگان کی امداد رکوانے کے لئے بھی ہر ممکن ہتھکنڈا استعمال کیا،عمران خان نے چار سالوں میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے اور انہیں جیلوں میں ڈالا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات