ایم کیو ایم پاکستان کورنگی زمان ٹائون کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد سیکڑوں کارکنان کی شرکت

جمعہ 9 دسمبر 2022 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کورنگی زمان ٹان آفس کورنگی ٹائون آفس میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-240 محمد ابوبکر ، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی علی رضا ، عامر شاہ ، طارق ،جوائنٹ انچارج مرکز شعبہ خواتین قرا العین (عینی باجی)، ٹان آرگنائزرز کورنگی زمان ٹان نعیم خان ، اخلاق احمد فاروقی اراکین ٹان کمیٹی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ حلقہ 96 غلام جیلانی، فوکل پرسن وسیم الدین میو یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، انچارج ایلڈرز ونگ نصرت خان و اراکین ایلدرز ونگ، انچارج شعبہ خواتین نازنین باجی ومرد وخواتین کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی محمد ابوبکر نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ہدا یت کی کہ18دسمبر کو خواتین کنونشن میں اپنی فیملی کے ساتھ لازمی شرکت کو یقینی بنائیں،اور23,24,25 دسمبر کو ہونے والے مہاجر کلچر ڈے کو بھرپور انداز میں منانے کی تحریکی ہدایات دی۔