راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،پیشہ وربھکاریوں سمیت کئی ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 9 دسمبر 2022 20:34

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،پیشہ وربھکاریوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں سمیت 50ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اوردیگر سامان برآمد کرلیاہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مری پولیس کی کارروائی،سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 02ملزمان گرفتار، سائونڈ سسٹم برآمد۔

تفصیلات کے مطابق مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 02ملزمان وقاص اورعبدالمتین کو گرفتارکرلیا۔کلرسیداں پولیس نے ملزم توفیق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ناصر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عرفان سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن اور ملزم کلیم سے 01آہنی مکہ،کہوٹہ پولیس نے ملزم راشد حسین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم افضل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم لیس خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرگیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے02 ملزمان شیر علی اورصدیق کو گرفتارکرلیا۔نصیر آباد پولیس نے ملزم سبطین سے 160گرام چرس اور ملزم عمران سے 180گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم قیوم سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔دریں اثناء سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے46 ملزمان کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا۔