پولیس پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ قرار

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں پنجاب میں پولیس، سندھ میں محکمہ تعلیم، خیبرپختونخوا میں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار پائے

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 دسمبر 2022 21:44

پولیس پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2022ء) پولیس پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ قرار، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں پنجاب میں پولیس، سندھ میں محکمہ تعلیم، خیبرپختونخوا میں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار پائے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کے کرپٹ ترین اداروں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ میں پولیس کو ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ کہا گیا ہے، جبکہ سب سے بدعنوان شعبوں میں ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احتساب کے اداروں پر بھی عدم اعتماد کیا گیا ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ملک کے چاروں صوبوں کے سب سے کرپٹ شعبہ کی نشاندہی بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پولیس کو، سندھ میں محکمہ تعلیم کو، خیبرپختونخواہ میں عدلیہ کو جبکہ بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین شعبے قرار پائے ۔ بتایا گیا ہے کہ سروے نتائج عوام کی رائے پر مبنی ہیں، عوام نے سرکاری افسران، سیاست دان اور ججز سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ بدعنوان لوگوں کو عمر قید کی سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔