عمران اشرف نے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ڈائیلاگ دہرا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 9 دسمبر 2022 20:37

عمران اشرف نے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ڈائیلاگ دہرا دیئے، ویڈیو سوشل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) عمران اشرف نے پولیس والوں کی فرمائش پر اپنے مشہور ڈرامے ’رانجھا رانجھا کر دی‘ کے کردار ’بھولا‘ کا ڈائیلاگ دہرا دیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کے اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اٴْنہیں دو نوجوان پولیس والوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران اشرف ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ دو ہینڈسم پولیس والے موجود ہیں جو اٴْن سے بھولے کا ڈائیلاگ بول کر دکھانے کی فرمائش کر رہے ہیں۔

نوجوان پولیس والا اداکار سے کہتا ہے کہ ’20 روپے کے پکوڑے والا ڈائیلاگ بول دیں سر‘ جس پر عمران اشرف اپنا مشہور ڈائیلاگ دہراتے ہیں ’بھائی اگر کسی کے بچے کو بہت زیادہ بھوک لگی ہو تو کیا 20 روپے کے پکوڑے دے دیتے ہو‘۔مزاحیہ انداز میں یہ ڈائیلاگ سٴْن کر پولیس نوجوان اور عمران اشرف خود بھی ہنس پڑتے ہیں جبکہ پولیس کے نواجون مداح نے اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔