رواں مالی سال بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو تقریباً 33 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں ، مشکلات مزید بڑھیں گی ، عابد حفیظ عابد

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:29

رواں مالی سال بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو تقریباً 33 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عابد حفیظ عابد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان نے بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو تقریباً 33 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں جس سے مشکلات مزید بڑھیں گی ،ایک طرف پاکستان کو بیرونی دنیا سے فنڈزجمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب سیلاب نے معیشت کیلئے چیلنجز کو مزید گھمبیر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ کب تک پاکستان کی معیشت ایسے ہی ہچکولے کھاتی رہے گی اس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر بیٹھیں اور معیشت کے حوالے سے قومی پالیسی مرتب کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام سے ماچس کی ڈبی پر بھی ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن اس کے بدلے میں ریاست عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ، لوگوں کیلئے مہنگے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کرنا محال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام میں جس قدر بیگاڑ پیدا ہو گیا ہے اس کے لئے چھوٹے چھوٹے آپریشن نہیں بلکہ سرجری کرنا ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ مانگے تانگے سے ہم کبھی خوشحال ہو سکتے ہیں اور نہ ہماری دنیا میں عزت بحال ہو سکتی ہے اس لئے ہمیں اب ادھار مانگ قرضے اتارنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :