راولپنڈی،غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

ملزمان سے گیس سلنڈرزاور دیگرآلات ریفلنگ برآمد، مقدمات درج

جمعہ 9 دسمبر 2022 20:49

راولپنڈی،غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنیوالے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان سے گیس سلنڈرزاور دیگرآلات ریفلنگ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرگیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والی02 ملزمان شیر علی اورصدیق کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے۔ ایس پی راول نے کہاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔