اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر نیلور کا مختلف علاقوں کا دورہ ، ناجائز منافع خوری پر 2 افراد گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:17

اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر نیلور کا مختلف علاقوں کا دورہ ، ناجائز منافع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ناجائز منافع خوری پر دو افراد کو گرفتار کر لیا- جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے حکومت کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ کی نمائش کے لئے ترامڑی بازار، شہزاد ٹاؤن اور لہتراڑ چوک کا معائنہ کیا، قیمتوں میں اضافے پر 11افراد کو جرمانہ عائد کیا گیا، دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ احاطے سیل کر دیئے گئے- واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات اور دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :