حکومت سندھ جبری مذہب تبدیلی کے خلاف اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،مرادعلی شاہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 23:02

حکومت سندھ جبری مذہب تبدیلی کے خلاف اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ جبری مذہب تبدیلی کے خلاف اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں جبراًتبدیلی مذہب کے قانون سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت جبری تبدیلی کے قانون پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی جوکہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ معاملے پر بات چیت اور غور و فکر کے ذریعے اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :