تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب گروہ کے تین ارکان گرفتارکرلئے

چھینی گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:17

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب گروہ کے تین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے تکنیکی اورہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب گروہ کے تین ارکان گرفتارکرلئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد ہوا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل ا?ف پولیس اسلام ا?باد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام ا?باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام ا?باد پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مطلوب گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پسٹل معہ ایمونیشن برا?مدکر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت محمد کاشف، فیاض مسیح اور عادل مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کیخلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔اسلام ا?باد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔۔ عامر چوہدری