جڑانوالہ ،تین ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:17

جڑانوالہ ،تین ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) جڑانوالہ کے نواحی گاوں چکنمبر283 گ ب کے رہائشی محمد عباس نے تین ماہ قبل تھانہ روڈالہ میں درخواست گزاری کہ میری بہو کافی دنوں سے لاپتہ ہے۔جس پر ایس پی ٹاون جڑانوالہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی افتخاروریا کی نگرانی میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔

ڈی ایس پی افتخار وریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ندیم نے اپنی دوسری بیوی اور اپنے سالے سے ملکر مقتولہ تسلیم بی بی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا۔اور بعدمقتولہ کی نعش کو نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک دیا گیا تھا۔ملزمان کی نشان دہی پر مقتولہ لاش تھانہ گوجرہ کے ایریا منگی بنگلہ سے برآمد کی گئی۔جن سے مزید تفتیش جاری ہی