ساہیوال،نجی کالج کا قبضہ مافیا گروہ گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:17

ساہیوال،نجی کالج کا قبضہ مافیا گروہ گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) پولیس نے چک 48فائیوا یل میں قبضہ مافیا کے چارارکان گرفتار۔ناجائز بندوق اورناجائز پسٹل بھی برآمد واقعات کے مطابق ایک نجی کالج کے قبضہ مافیا نے محسن علی حیدر کی 76کنال اراضی مالیت چار کروڑ روپے پر حاجی عباس ، حماد ،مختار بابو، ستار بابو مان،تنویر عباس ،جعفر حسین اٹھوال اور تین نامعلوم ملزموں نے قبضہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ مال نے محسن علی حیدر کو اراضی 76کنال کا قبضہ دلوادیاتھا لیکن ملزم پارٹی نے گزشتہ روز دوبارہ قبضہ کرلیاجس پر پولیس پارٹی کے محمد اسلم سب انسپکٹر نے چھاپہ مارکرجعفرحسین اٹھوال سے پسٹل ،تنویر عباس سے بندوق برآمد کرلی۔پولیس نے مختار بابو اور ستارمان کو بھی گرفتارکرلیا،تین ملز م فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف تین مقدمات 149,148,511,447اور 13اسلحہ ایکٹ کے درج کرکے چار ملزموں کو جیل بھیج دیا

متعلقہ عنوان :