؁کوئٹہ ،ملی مشر اسفندیار ولی خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں،شاہینہ کاکڑ ن کی اے این پی کے کارکنوں اور عوام سے اپیل

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:10

5کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے اے این پی کے کارکنوں اور قوم وطن دوست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملی مشر اسفندیار ولی خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں ایم پی اے شاہینہ کاکڑ نے قوم وطن دوست پشتون اولس بلخصوص عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی سربراہ و ملی مشر اسفندیار ولی خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ملی مشر اسفندیار ولی خان ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد علاج و معالجہ کیلئے بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔

اسفندیار ولی خان پشتونخوا وطن اور ملک بھر کی محکوم و مظلوم عوام کی توانا آواز ہے بلا خوف و خطر ہر طرح کے مظالم کے خلاف ایک مضبوط آواز بن کر سامنے آئے ہیں