ّ وفاق سندھ حکومت علی وزیر کو بلاجواز قید میں رکھنے کا نوٹس لیں، عبدالقہار خان ودان

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:25

ی کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان نے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع کے تنظیمی اداروں کو 16دسمبر 2022؁ ء کو قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کی غیر آئینی ، غیر قانونی ،بے بنیاد غلط ایف آئی آر کی بنیاد پرمسلسل قید وبند میں رکھنے کیخلاف احتجاجی مظاہروں کو منتظم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک ، پشتونخوا وطن بالخصوص وسطی پشتونخوا (فاٹا) میںدہشتگردی کی المناک صورتحال کے دوران ایم این اے علی وزیر کے خاندان کے 15افراد دہشگردوںکی جانب سے شہید کیئے گئے ،اپنی سرزمین پر دہشتگردوں اور دہشتگردی کی صورتحال کیخلاف آواز بلند کرنا، احتجاج کرنا ملک کے ہر شہری کا آئینی ، قانونی ، جمہوری ، انسانی حق ہے لیکن ان تمام حقوق کے برخلاف اقدام اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ کے رکن ہونے کے باوجود علی وزیر کو گزشتہ دو سال سے سندھ کراچی کے جیل میں بند کر کے رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کی ذمہ داری یہ کہ وہ بے بنیاد ، غلط ایف آئی آر کی بنیاد پر قومی اسمبلی کے معزز رکن علی وزیر کو بلاجواز قید میں رکھنے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر تمام ایف آئی آر واپس لینے اور بلا تاخیر انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کریں۔ بیان کے آخر میں پارٹی جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16دسمبر 2022؁ء کو تمام اضلا ع میں پر امن سیاسی اور جمہوری احتجاج اور مظاہروں کا اہتمام کریں