طلبہ کی خداداد حلاحیتوں کو نکھارنے اوران میں کاروباری مہارتیں پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے زرعی یونیورسٹی تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لارہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی سے ملکی ترقی کی نئی راہیں ہموار کی جا سکیں : وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں

منگل 13 دسمبر 2022 18:04

طلبہ کی خداداد حلاحیتوں کو نکھارنے اوران میں کاروباری مہارتیں پیدا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر 2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ طلبہ کی خداداد حلاحیتوں کو نکھارنے اوران میں کاروباری مہارتیں پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے زرعی یونیورسٹی تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لارہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی سے ملکی ترقی کی نئی راہیں ہموار کی جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنٹس جامعہ زرعیہ،یو ایس ایڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان سمال بزنس اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ورکشاپ کا  مقصدیو ایس ایڈ فنڈڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس سکالر شپ سے مستفید ہونے والے طلبہ کو جدید کاروباری مہارتوں کی تربیت دینا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ قدرت نے پاکستانی نوجوانوں کو بیشمار صلاحیتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ وہ اس معاشرے کا مفید شہری بنتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد مستحق طلبہ کیلئے سکالر شپ وافر مقدار میں فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی علم کی تشنگی بجھانے کیلئے سفر جاری رکھ سکیں۔

یو ایس ایڈ کی پروگرام کوآرڈینیٹر مدیحہ انور بٹ نے کہا کہ وہ مستحق طلبہ کی دستگیری کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں کررہے ہیں۔ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احسن خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں ایک تہائی زیر تعلیم طلبہ کو سکالر شپ فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ورکشاپ طلبہ کو کاروباری مہارتیں اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی نئی راہیں متعین کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ،محمد احسان،ڈاکٹر اقصیٰ شبیراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار اکبر نے بھی خطاب کیا۔