بٹگرام میں بجلی رائلٹی کے حوالہ سے دو نکاتی ایجنڈے پر مبنی گرینڈ جرگہ، الائی خوڑ ڈیم سے ملنے والی قانونی حیثیت پر بحث مباحثہ

ہفتہ 17 دسمبر 2022 12:19

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2022ء) بٹگرام میں بجلی رائلٹی کے حوالہ سے دو نکاتی ایجنڈے پر مبنی گرینڈ جرگہ کچہری روڈ چوک میں منعقد ہوا۔ جرگہ میں اقوام بٹگرام کے سرکردہ عمائدین، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور طلباء تنظیموں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمائدین نے بٹگرام کو بجلی کے حقوق ملنے کے حوالہ سے تفصیلی تجاویز سمیت بجلی بحران کے حل کیلئے اقدامات اور الائی خوڑ ڈیم سے بٹگرام کو ملنے والی قانونی حیثیت پر بحث مباحثہ ہوا۔

تقریب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عمائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سابق برسر اقتدار اور موجودہ برسر اقتدار کو کسی صورت نشانہ نہیں بنائیں گے، ان تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اس بات پر قائل کریں گے کہ وہ اقوام بٹگرام کے حقوق کیلئے اپنے فورم پر عوام کے حقوق کیلئے کام کریں۔ جرگہ نے متفقہ طور قرارداد پیش کی کہ آئندہ جرگہ میں حکومت وقت کو بٹگرام کے حقوق کی فراہمی کیلئے راغب کیا جائے گا۔