وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوپیڈوکی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش
مزید7منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، سالانہ 4 ارب روپے اضافی آمدن ،اب تک پن بجلی منصوبوں سے 43ارب روپے آمدن ہوئی ہے ، بریفنگ
ہفتہ 17 دسمبر 2022 23:53
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں پیڈو پالیسی بورڈ کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجدعلی خان،سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمد،چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیڈوانجینئرنعیم خان اور بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے شرکائ کو پیڈو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیڈو صوبے میں سستی پن بجلی کی پیداوارکے لئے ہمہ جہت محنت میں مصروف عمل ہے جو صوبے کے لئے اب تک43 ارب روپے سے زائد کی آمدن کابڑاذریعہ بناہے جبکہ وفاق کے ذمے پیڈوکی10ارب روپے سے زائدکے بقایاجات واجب الاداہیں۔پیڈو کے تحت اب تک 161 میگا واٹ کی مجموعی استعداد کے حامل 7منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن سے سالانہ 5 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پن بجلی کے مزید7منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سی224میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ مزید4ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیڈونے ماحولیاتی آلودگی سے پاک توانائی کے پیداواری ذرائع کوبروئے کا لاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ ہاوس اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو شمسی نظام پر کامیابی کے ساتھ منتقل کر دیا یے۔ اسی طرح صوبے کی 4440 مساجد،8000سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کو بھی شمسی نظام پر منتقل کیاگیاہے جبکہ ضم شدہ اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئی13شمسی منی گرڈزتعمیرکئے جارہے ہیں۔ بجلی سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوں میں316منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزمکمل کرلئے گئے ہیں جن سے تقریباً29میگاواٹ سستی ترین بجلی گاوں کی سطح پر غریب عوام کو فراہم کی جارہی ہے۔اسی طرح دوسرے مرحلے میں مزید220منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزتعمیر کئے جائیں گے جن سے 45میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں10میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹ مانسہرہ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے جبکہ صوبے کے سب سے بڑے 300میگاواٹ بالاکوٹ پن بجلی کے منصوبے پر بھی کام کا آغازکردیا ہے۔اسی طرح دیر لوئر میں 40 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور ضلع شانگلہ میں 11 میگاواٹ کروڑہ پاور پراجیکٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔پیڈوکے دیگر جاری منصوبوں میں 84 میگاواٹ مٹلتان ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سوات، 69میگاواٹ لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال، 6.9میگاواٹ براندو پاورپراجیکٹ تورغر اور 10.5میگاواٹ چپری چارخیل ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ضلع کرم شامل ہیں۔ اسی طرح عالمی بینک کے تعاون سی157میگاواٹ مدین اور 88 میگاواٹ گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ضلع سوات پر بھی جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان نے پیڈوکے جاری منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکیا اوراٴْمیدظاہرکی کہ پیڈوکے جاری منصوبوں کی تکمیل بجلی بحران پر قابوپانے اورمعیشت کے استحکام کے لئے گیم چینجرثابت ہوگی۔اجلاس میں پیڈوکے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے اورادارے کے انتظامی معاملات کے بارے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.