Live Updates

ہم نے اگلی سماعت تک کی انڈرٹیکنگ دی ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی

اپنے ارکان پورے کرکے گورنر کا اعتماد کے ووٹ کا بھی شوق پورا کردیں گے، آپ ایک ہفتہ لیں دو ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہوکر رہیں گی ۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 دسمبر 2022 19:37

ہم نے اگلی سماعت تک کی انڈرٹیکنگ دی ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 دسمبر 2022ء ) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں جو انڈرٹیکنگ دی ہے کہ وہ یہ ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی،ہم نے عدالت کہنے پر انڈرٹیکنگ دی ہے، کہ اگلی تاریخ تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، گورنر کا اعتماد کے ووٹ کا بھی شوق پورا کردیں گے، آپ ایک ہفتہ لیں دو ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہوکر رہیں گی ۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت میں ہمارا مئوقف درست ثابت ہوا ، عدالت نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے، اسپیکر کو کہا آپ اجلاس بلائیں اور وزیراعلیٰ کا اعتماد کا ووٹ لیں، لیکن اسپیکر کہہ رہا کہ منظور وٹو کے معاملے کی طرح اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر کو دس روز کا وقفہ دینا چاہیے، کہا جارہا ہے کہ چیف سیکرٹری نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حق میں نہیں تھے، وہ کلیئر تھے کہ نوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا، انہوں نے گورنر کو لیٹر لکھ کہ اس پر قانونی رہنمائی چاہیے، لیکن چیف سیکرٹری کو ان کے آفس میں بند کردیا گیا اور زبردستی دستخط کروائے گئے، صوبے کے سب سے بڑے بیوروکریٹ کے ساتھ یہ سلوک کس نے کیا امید ہے وہ خود آکر بتائیں گے، کہ کس نے ان کو مجبور کیا کہ وہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہیں چیف سیکرٹری یہ سب بتانے میں کتنا وقت لیتے ہیں،اسمبلی نے قرارداد منظور کی کہ گورنر پنجاب کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی شروع ہونی چاہیے۔چیف سیکرٹری کو کل پنجاب اسمبلی میں بلا کر پوچھا جائے گا کہ غیرآئینی کام کی جرات کیسے ہوئی؟ وزیراعلیٰ کو منتخب کرنے اور ہٹانے کا اختیار اسمبلی کو ہے، عدالت نے گورنر کی غیرآئینی اقدام کو مسترد کیا، ہمیں جو انڈرٹیکنگ دی ہے کہ وہ یہ ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی،ہم نے عدالت کہنے پر انڈرٹیکنگ دی ہے، کہ اگلی تاریخ تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، گورنر کا اعتماد کے ووٹ کا بھی شوق پورا کردیں گے، آپ ایک ہفتہ لیں دو ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہوکر رہیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات