Live Updates

خرم شیرزمان کا بلدیہ عظمی کی خستہ حال بسوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

ہفتہ 24 دسمبر 2022 15:51

خرم شیرزمان کا بلدیہ عظمی کی خستہ حال بسوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے بلدیہ عظمی کے سٹی وارڈن کے پلاٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے پلاٹ پر موجود خستہ حال بسوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زنگ آلود بسوں کی ویڈیو جاری کر دی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی والوں کا پیسہ گرین میٹرو بس سروس کی شکل میں گل سڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں اور پرانی بسوں کو زنگ لگ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی والوں کا پیسہ بے دردی سے برباد کیا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات