پاکستان پولیس ویلفیئر کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

وفدنے پولیس پبلک ریلیشن شپ بہتر ہونے پرغلام نبی میمن کو خراج تحسین پیش کیا

اتوار 25 دسمبر 2022 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2022ء) پاکستان پولیس ویلفیئر سول سوسائٹی ٹرسٹ یوم شہداء پولیس کے چیئرمین شفقت علی تارا، وائس چیئرمین جاوید احمد چھتاری ایڈوکیٹ، ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید کرار حسین شاہ اور ڈائریکٹر محمد ارشد قریشی پر مشتمل وفد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ان کے دفتر میںملاقات کی اوران کی قیادت میں پولیس اور عوام کے درمیان پبلک ریلیشن شپ بہتر ہونے پر انہیںاور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ موجودہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی انتھک محنت کی وجہ سے سندھ پولیس کا مورال بلند ہواہے۔ ملاقات میں پاکستان پولیس ویلفیئر سول سوسائٹی ٹرسٹ کی جانب سے مورخہ 7 جنوری 2023 کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر پاکستان ہیرو ایوارڈ سے نوازنے کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔اس پروگرام میں افواج پاکستان، سندھ پولیس، وکلاء ڈاکٹر صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد ،فلاحی و سماجی شخصیات، فنکار، صحافی حضرات اور آرٹسٹوں کو دیا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ہوگا ۔ ملاقات میں آئی جی غلام نبی میمن نے وفدکومفید مشوروں سے بھی نوازا، جس پر وفد کے تمام اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔