سکیورٹی صورتحال، سعودی سفارتخانے کا سعودی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری

پاکستان میں سعودی شہری احتیاط برتیں اور ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں، ضرورت پڑنے پر سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2022 20:34

سکیورٹی صورتحال، سعودی سفارتخانے کا سعودی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر 2022ء) سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سعودی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا، سعودی شہری احتیاط برتیں اور ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں، ضرورت پڑنے پر سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

اےآروائی نیوز کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ پاکستان میں مقیم اور آنے والے سعودی شہری احتیاط برتیں۔سعودی شہری ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں۔ اسلام آباد کی سکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر بٹھا دیا گیا ہے۔ سعودی شہری ضرورت پڑنے پر سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔