مشقوں کے دوران چینی طیاروں نے سمندری حدود کو پار کیا، تائیوان

جواب میں اپنے طیاروں اور بحری جہازوں کا علاقے میں گشت بڑھا دیا ،تائی حکام

منگل 27 دسمبر 2022 13:11

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2022ء) تائیوان نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اطراف چینی فوج کی مشقوں کے دوران 47 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کی حدود کو پار کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جواب میں تائیوان نے اپنے طیاروں اور بحری جہازوں کا علاقے میں گشت بڑھا دیا اور زمینی میزائل نظام کو الرٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تائی پے سے تائیوانی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ روز کی جانے والی چین کی فوجی مشقوں میں تائیوان کے ارد گرد 71 چینی طیارے دیکھے گئے۔

چین کے لڑاکا طیاروں، میری ٹائم پٹرول طیاروں، ارلی وارننگ ایئر کرافٹ اور ملٹری ڈرون طیاروں نے آبنائے تائیوان کی حدود پار کر کے تائیوانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔چینی فوج نے گذشتہ روز ایک بیان میں تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں کرنے کا بتاتے ہوئے مشقوں کو امریکا اور تائیوان کی اشتعال انگیزی کا ردعمل قرار دیا تھا۔