مقبوضہ کشمیر: محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، کرناہ میں ایک شخص گرفتار

جمعرات 5 جنوری 2023 22:25

مقبوضہ کشمیر: محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، کرناہ میں ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج بھی مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری ہلکاروں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

راجوری، پونچھ، ریاسی، جموں، کشتواڑ، ڈوڈہ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج چوتھے روز بھی بڑے پیمانے تلاشی آپریشن جاری رہا۔ فوجیوں نے ان علاقوں میں آپریشن کے دوران اب تک کم از کم بارہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔مقامی افراد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار آپریشن کے دوران مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہیں۔دریں اثنا، مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے ، ایس آئی اے نے بھارتی فوجیوں، پیر ملٹری و پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گھروں پر چھاپے مارے۔