سعودی سفیرنواف سعید المالکی، سینیٹر عرفان صدیقی اور دیگر شخصیات کا حافظ شفیق کاشف سے اظہار تعزیت

جمعہ 6 جنوری 2023 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2023ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے پاک سعودی بزنس کونسل اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی مڈل ایسٹ کمیٹی کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کی ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سعودی سفیر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

دریں اثناء سینیٹر عرفان صدیقی، مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح البدیر ، امام مسجد الحرام ڈاکٹر فیصل غزاوی ، سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیراعظم پاکستان کے مشیر سینٹر حافظ عبد الکریم ، سعودی سفارت خانے میں تعینات کمرشل اتاشی مبشر عبداللہ الشہری، سعودی عرب میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید ،سعودی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے چیئرمین فہد الباش، مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر مروان بن شعبان، چئیرمین حج کمیٹی عبداللہ قاضی، ممتاز سعودی صحافی وتجزیہ نگار دانشور منصور نظام الدین القریشی جنوبی ایشیا حج کارپوریشن مکہ مکرمہ کے چیئرمین رافت بدر، مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کے صدر مولانا عبدالمالک مجاہد، مسلم لیگ نواز اوورسیز کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے فون پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد، سابق وزیر چوہدری شیر علی، شیخ اعجاز احمد ،مسلم لیگ سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا، مسلم علماء ومشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد امجد ، سابق سی سی پی او لاہور کیپٹن محمد امین وینس، ایڈیشنل کمشنر ریاض انجم ، وکلاء راہنما چوہدری مجاہد حسن پنسوتا اور احمد حسن رندھاوانے گھر آکر حافظ شفیق کاشف سے تعزیت کی۔ حافظ شفیق کاشف پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔