Live Updates

عمران خان نے نواز شریف کا ترقی کا درخت کاٹ کر معیشت اور اداروں کی تباہی کا پودا لگایا،انجینئر امیر مقام

ہفتہ 7 جنوری 2023 20:51

تھاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2023ء) وزیراعظم کےمشیر برائے سیاسی و عوامی امورانجینئر امیر مقام نے کہا کہ موٹروے ہزارہ عوام کے لئے قائد نواز شریف کا تحفہ ہے،عمران نیازی نے سیاست کا آغاز بھی جھوٹ سے کیا اور آج تک جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے،عمران خان نے نواز شریف کا ترقی کا درخت کاٹ کر معیشت کی تباہی اور اداروں کی تباہی کا پودا لگایا۔

ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے افتتاح کے بعدجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج تھاکوٹ گریڈ کی 3300 KVA سے 132000KV اپگریڈیشن اور الائی خوڑ پاور ہاؤس سے تھاکوٹ گریڈ تک ٹرانسمیشن لائن کا باقاعدہ افتتاح ہوا اور عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور ہوا۔انہوں نے کہا کہ سب کو مبارک ہو کہ مسلم لیگ (ن) زبانی نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے،بٹگرام عوام کو بھی اب نواز شریف اور شیر کا ساتھ دینا چاہیے، چاہے زلزلے،سیلاب یا دہشتگردی کے واقعات ہوں، مسلم لیگ ن نے پورے صوبے اور بٹگرام کی عوام کا مشکل گھڑی میں ساتھ دیا، بٹگرام کے عوام بھی جھوٹے عمران کی حمایت چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

جلسے سے سابق ممبران اسمبلی نوابزادہ ولی محمد، محمد رشاد خان، نیاز محمد خان، تحصیل چیئرمین چکیسر بخت عالم خان، ضلعی صدر مہاجرین خان، طاہر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات