جیکب آباد: مڈل اسکول کا بجٹ نکلوا کر ہڑپ کرلیاگیا ، سیکریٹری تعلیم اور اینٹی کرپشن کو درخواست

مڈل اسکول سمیت جیکب آباد کے متعدد اسکولوں کی بجٹ نکلواکر ہڑپ کی گئی جو کروڑوں میںہے اسکول پر ایک ٹکہ خرچ نہیں کیا گیا :درخواست گذار

منگل 10 جنوری 2023 20:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2023ء) جیکب آباد کے مڈل اسکول کا بجٹ نکواکر ہڑپ کرنے کے خلاف سیکریٹری تعلیم اور اینٹی کرپشن کو درخواست ،مڈل اسکول سمیت جیکب آباد کے متعدد اسکولوں کی بجٹ نکلواکر ہڑپ کی گئی جو کروڑوں میںہے اسکول پر ایک ٹکہ خرچ نہیں کیا گیا :درخواست گذار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول پھول باغ کی گزرشتہ مالی سال 2021کی سوا لاکھ سے زائد بجٹ نکلواکر ہڑپ کرنے کے خلاف سیکریٹری تعلیم ،اینٹی کرپشن سمیت دیگر بالا حکام کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے درخواست گذار عبدالرحمن نے کا کہنا ہے کہ اسکول کی بجٹ ہڑپ کرنے پر محکمہ تعلیم کو متعدد بار شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جس پر مجبور ہوکر بالا حکام کو درخواست تحریری درخواست کی ہے اگر ازالہ نہ کیا گیا تو عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا ،نہ صرف بوائز مڈل اسکول بلکہ جیکب آباد تحصیل کے متعدد اسکولوں کی بجٹ نکلواکر ہڑپ کی گئی ہے جو کہ کروڑوں میں ہے لیکن اسکولوں پر ایک ٹکہ بھی خرچ نہیں کیا گیا دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سابق تعلقہ ایجوکیشن افسر نے ڈی ڈی او پاور لیکر جیکب آباد تحصیل کے تمام اسکولوں کی بجٹ نکلواکر بندر بانٹ کی ہے کرپشن کے اس میگا اسکینڈل کی تحقیقات کی گئی تو بڑے راز فاش ہونگے ۔