پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک ہی پارٹی کی حکومت میں آٹے کے الگ الگ نرخ باعث شرم ہے،پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا

منگل 10 جنوری 2023 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے امجد آفریدی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک ہی پارٹی کی حکومت میں آٹے کے الگ الگ نرخ پی ٹی آئی کے لئے باعث شرم ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد خیبر پختونخوا آٹے اور گندم کی پیداوار بڑھانے اور تقسیم کرنے میں مکمل خود مختار ہے، صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے لیکن پی ٹی آئی وفاق کی بغض میں مصنوعی قلت پیدا کر دی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی مصنوعی بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ محمود خان بنی گالا کے مفادات کی حفاظت کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کا سوچیں، سیکرٹری اطلاعات گوداموں میں چھپا گندم آشکارہ کرکے پی ٹی آئی کی چوری قوم کے سامنے رکھ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو گندم اور آٹے کی پیداوار و تقسیم میں خود اختیاری دی ہے، صوبے میں گیس بحران پر وفاق سے رابطے میں ہیں، صوبائی حکومت نے اپنی انتظامیہ کے ذریعے سی این جی اسٹیشنز بند کرکے پختونخوا کے عوام سے ناانصافی کی مصنوعی بحران پیدا کرکے خیبر پختونخوا کی نالائق حکومت نے عوام کے ساتھ دشمنی کی۔

انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی کنٹرول کرنے کی رٹ نظر نہیں آ رہی،پیپلز پارٹی محمود خان اور ان کی ٹیم کی نا اہلی عوام کے سامنے رکھے گی،