Live Updates

جنیوا کانفرنس، وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کا پوری دنیا نے اعتراف کر لیا، امیر مقام

منگل 10 جنوری 2023 20:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2023ء) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن ، انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جنیوا ڈونرز کانفرنس پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، موجودہ حکومت اور خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کا پوری دنیا نے اعتراف کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ ساڑھے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد اس مشکل وقت میں بہت بڑی بات ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی اور تمام عالمی اداروں کا پاکستان کی موجودہ حکومت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اصلی آٹا اور گندم چوری کا پتہ تک نہیں چلا کہ کس طرح اس کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور قوم کو مشکل میں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم بالخصوص کے پی کی عوام کو مشکل میں ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران مگرمچھ کے آنسو بہا کر اب مہنگائی کے خلاف احتجاج کی باتیں کر رہے ہیں۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہے اور دوسری طرف کے۔

پی میں بھی مگر آج بھی پنجاب میں چیک پوسٹوں پر کے،پی کی عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح صوبائی حکومت کے۔پی کے گوداموں میں گندم سٹور کر کے افغانستان منتقل کر رہے ہیں مگر ان کا اصل چہرہ آج پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ مشیر نے صوابی میں اعجاز اکرم باچا کے والد کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ ہم پہلے بھی ایک تھے اور آئندہ بھی ایک رہیں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات