Live Updates

میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاوں گا

پرویز الہٰی کے پاس 186 اراکین نہیں وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے،ہمارے پاس 179 اراکین ہیں ،رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جنوری 2023 13:36

میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاوں گا
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 11 جنوری 2022ء) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاوں گا ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے پاس 186 اراکین نہیں وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔ہمارے پاس 179 اراکین ہیں ،رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی ارکان کے آڑے آ رہا ہے۔

اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔راناثناء اللہ نے سلیمان شہباز اور جہانگیر ترین کی ملاقات سے متعلق کہا کہ سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے یہ پہلی ملاقات نہیں ،سلیمان شہباز پہلے بھی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔حمزہ شہباز شریف والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاوں گا۔

لاہور ماسٹر پلان کو اربوں رشوت لیکر پاس کیا گیا،لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔ اعتماد کے ووٹ پر آج فیصلہ ہونا چاہیے۔ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر یہ اقلیتی حکومت ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلٰی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلٰی کے پاس 24 گھنٹے 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہی۔ےجسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دئیے کہ منظور وٹو کیس میں بھی 2 دن کا وقت دیا گیا تھا جو مناسب نہیں تھا،اب تو 17 دن ویسے بھی گرز چکے ہیں اور کتنا مناسب وقت چاہیے؟ عدالت نے پرویزالہٰی کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ ہم کوئی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے قرار دیا کہ گورنر کے وکیل نے آفر دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ عدالت نے پرویزالہٰی کے وکیل سے استفسار کیا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے دن کا وقت آپکے لیے مناسب ہوگا ؟ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دئیے کہ ہم وہ وقت مقرر کردیتے ہیں کہ آپکا مسئلہ حل ہوجائے گا،اب تو 17 دن ویسے بھی گزر چکے ہیں اور کتنا مناسب وقت چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات