بورڈ کی آمدن میں بہتری ، ناجائز قابضین اور ناہندگان کے خلاف بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ

بدھ 11 جنوری 2023 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2023ء) متروکہ وقف املا ک بورڈ کے لئے سال 2022 کامیابیوں کا سال رہا، اخراجات میں کمی اور آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، نا جائز قابضین سے اربوں روپے مالیت کی لینڈ / پراپرٹیز واگزار کروائی گئیں۔ بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ٹرسٹ بورڈ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

بورڈ میں کمپیو ٹر / ڈیجیٹل سسٹم اور ای بلنگ کا آغاز کیا گیا ہے آن لائن بلنگ سسٹم کے لئے نجی کمپنیاں جاز اور ایچ بی ایل سے معاہدے کیے گئے ہیں،جس کی بدولت محکمہ میں پیپرلیس ماحول میسر ہے،ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جا رہی ہے ، جسکے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ملک بھر کے مندروں اور گورودواروں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ گورودوارہ کرتارپور صاحب کے ماہانہ اخراجات میں لاکھوں روپے کی بچت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملک میں ٹورازم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بورڈ میں شفافیت اور میرٹ کو اصول بنایا گیا ۔چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی آمدن میں مزید بہتری اور ناجائز قابضین اور ناہندگان کے خلاف بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بورڈ ملازمین کے مسائل کے جلد حل کے لئے بھی اقدامات ہو رہے ہیں، اس وجہ سے بھی دنیا بھر میں بسنے والے ہندو اور سکھ رہنماوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ٹرسٹ بورڈ کی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :