ہندو اقلیتی برادری کے روحانی پیشوا بابا مادھو داس کا سالانہ میلہ اختتام پزیر

جلال خان میلے میں پہلی بار بچوں کی ایسی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور روحانی میلے کے پروگرام کا حصہ بن کر فخر محسوس کر رہا ہوں ،مٴْکھی شام لعل

بدھ 11 جنوری 2023 20:20

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2023ء) ہندو اقلیتی برادری کے روحانی پیشوا بابا مادھو داس کے سالانہ تین روزہ میلہ تحصیل بھاگ ناڑی جلال خان میں رنگا رنگ تقریب کے بعد اختتام پزیر میلے میں مختلف رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ کھیل کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خاص ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی سبی اور بھاگ ناڑی کی ماہر مارشل آرٹس ٹیمز نے خصوصی شرکت کی۔

سالانہ میلہ جلال خان (سائیں مادھوداس) ہندو کمیونٹی میں اہمیت کا حامل ہے اور ملک بھر میں سے ہندو کمیونٹی کے سینکڑوں عقیدت مند بچے بوڑھے مرد و خواتین اہنے روحانی پیشوا کے پروگرام میں خصوصی شرکت کرتے ہیں۔ میلے کے پہلے روز ہندو پنچایت اور جے شکتی ویلفیئر سوسائٹی بھاگ کے تعاون سے شہباز تائیکوانڈو اکیڈمی بھاگ کی تائیکوانڈو ٹیم، انسٹرکٹر زبیر احمد اعوان کی زیرِ قیادت بلائی گئی اور سبی کی مشہور تیانگ بانڈو اکیڈمی سے بھی اک ٹیم کو مدعو کیا گیا جس کی نگرانی اٴْستاد خالق داد رند فرما رہے تھے۔

(جاری ہے)

بہت سے نیشنل اور انٹر نیشنل ایوارڈز اپنے نام کرنے والی چھوٹی سی بچی عافیہ بلیدی بھی سبی تیانگ بانڈو ٹیم کا حصہ تھیں اس پروگرام کو چار چاند لگانے کے لئے ہ علاقے کے مشہور شاعر اور اسٹیج سیکریٹری عامر جبّار تھے اور ان کے ساتھ راج کمار راجپوت تھے۔ تمام کھلاڑیوں نے مختلف قسم کے خطرناک کرتب اور سیلف ڈفینس کی پرفارمینس کا مظاہرہ پیش کیا۔

جسے دیکھ کر تمام لوگوں نے انجوائے کیا اور خوب داد دی اس پروگرام کے مہمانِ خاص ایم پی اے مٴْکھی شام لعل تھے جنہوں نے پروگرام کے آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلال خان میلے میں پہلی بار بچوں کی ایسی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور روحانی میلے کے پروگرام کا حصہ بن کر فخر محسوس کر رہا ہوں اقلیتی برادری محب وطن ہیں ملک کے تمام اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 20 ہزار روپے کا کیش انعام بھی دیا۔

اور بھاگ و جلال خان مندروں کیلیے دو کروڑ روہے کا اعلان کیا میلے کی تقریبات میں آئے ہوئے مہمانوں اور تمام میلے میں شریک تمام زائرین کا صدر جے شکتی ویلفیئر سوسائیٹی بھاگ گیان چند منیش رتن کمار چوہدری رمیش کمار و برج لعل نے شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :