جہلم دھند میں حادثات سے بچاؤ کیلیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 12 جنوری 2023 12:54

جہلم دھند میں حادثات سے بچاؤ کیلیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یوتھ اسمبلی فارہیومن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2023ء) آج دھند میں حادثات سے بچاؤ کی آگاہی واک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس نے آگاہی واک کا اہتمام کیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کی جس میں ٹریفک پولیس، موٹرو ے پولیس،1122، سول ڈیفنس، اور یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس سب نے حصہ لیا اس واک کا مقصد عوام میں اس موسم میں دھند سے بچاؤ کی آگاہی دینا تھی,ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اے سی کواڈ حاکم علی نے خصوصی شرکت کیاس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 سعید احمد، عبدالغفور چوہان  ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس، اور صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :