ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میںاجلاس

جمعرات 12 جنوری 2023 22:21

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی کی زیر صدارت ضلع بھر سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں ایک اجلاس آج دربارہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم جتوئی نے کہا کہ ضلع بھر سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹاؤن افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے تحصیل سطح پر اجلاس منعقد کرکے پلان ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کرنے والوں کو نوٹس جاری کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تجاوزات کے باعث شہر میں ٹریفک سمیت شہریوں کو آنے جانے میں دشواری پیش آرہی ہے جو کسی صورت میں برادشت نہیں کی جائے گی انہوں نے محکمہ ایل بی او ڈی، جنگلات، آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے محکموں کی جانب سے تجاوزات کے متعلق ایک رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس کو ارسال کریں اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے تجاوزات کے خلاف کی گئی کاروائیوں کیمتعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی اجلاس میں ایکسین نصرت عطا محمد، ایکسین ایل بی او ڈی شہاب الدین بھٹی سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹاؤن افسران نے شرکت کی۔