ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیر صدارت گوردوارہ صاحب کرتارپور کے پینڈنگ ڈویلپمنٹ ایشوز کےمتعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 12 جنوری 2023 23:11

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنرنارووال محمد شاہ رخ نیازی کی زیر صدارت گوردوارہ صاحب کرتارپور کے پینڈنگ ڈویلپمنٹ ایشوز کےمتعلق ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ری لوکیشن آف کوٹھے ویلج،ریسکیو سینٹر کرتارپور اور گوردوارہ صاحب کرتارپور کے لئے بجلی کی سپلائی لائن بچھانے جیسے ایشوز زیر بحث لائے گئے۔

ڈی سی نارووال کی طرف سے متعلقہ افسران کومذکورہ بالا انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بابت متعلقہ محکموں کو ڈیڈ لائن تقویض کر دی گئی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنرمحمد شاہ رخ نیازی کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کی جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے اندر جاری ترقیاتی کاموں،زیر تعمیر سرکٹ ہاوس،اولڈ ڈی۔

(جاری ہے)

سی ہاوس کی رینویشن،ریونیو ریکارڈ روم،کمیونٹی سینٹر ظفروال سمیت اے۔

سی ہاوس ظفروال اور شکرگڑھ جیسی سکیمیں زیر بحث لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے افسران کوتمام اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی بابت کام کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی گئی۔مزیدڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی کی زیر صدارت میں محکمہ ریونیوکےافسران کابھی اجلاس منعقدہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد خالد،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان،اے۔

ڈی۔ایل۔آر اور ریونیو آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں دیہی مراکز مال،ڈیجیٹل گرداوری،پیندنگ میوٹیشن،جمع بندی،ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی پراگرس سمیت ریونیو ریکوری کے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےاجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی متعلقہ تحصیلوں کے پینڈنگ ریونیو کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بابت احکامات جاری کیے گئے۔