جماعت اسلامی این اے 28 کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ

آٹا ‘سوئی گیس، بجلی ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ‘مقررین

جمعہ 13 جنوری 2023 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2023ء) جماعت اسلامی این اے 28 کے عہدیداروں نے مہنگائی کے خلاف چارسدہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں کارکنان شرکت کی اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان سابق امیدوار تحصیل چیرمین مھترا حاجی افتخار احمد، شاہ کار خان جنرل سیکرٹری این اے 28 اور دیگر عہدیداروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، آٹا سوئی گیس، بجلی اور دیگر ایشیا ء خردونوش کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہو چکے ہے ۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی کو فوری کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔