پ*جمعیت علما اسلام نظریاتی قلات کے زیر اہتمام جلسے کی تیاریاں شروع

؁مہنگائی نے عوام زندگی کو اجیرن بنادی، کارکن اپریل میں جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دعوتی مہم تیز کریں،مشترکہ بیان

اتوار 15 جنوری 2023 19:55

Yکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2023ء) اپریل میں جمعیت علما اسلام نظریاتی قلات کے زیر اہتمام جلسے کی تیاریاں شروع شیڈول کے مطابق شیشہ ڈغار یونٹ کادورہ کیا گیا جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منیر احمد نیچاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری بابل جان شاہوانی تحصیل امیر قاری محمد صادق جتک حافظ عبدالمجید نیچاری جعفر خان رئیسانی منظور احمد نیچاری جمعیت طلبا اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی معاون فصل اللہ عمرانی سمیع اللہ عمرانی و دیگر نے شیشہ ڈغار کا دورہ کیا اپریل میں ہونے والے کانفرس سنگ میل ثابت ہوگا نظریاتی ورکروں کو جدوجہد اور بھی تیز کرنا ہوگی کارکن بھر پور انداز میں جماعتی کام کو تیز کرے انہوں نے کہاکہ حالیہ مہنگائی نے عوام زندگی کو اجیرن بنادی عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں پی ڈی ایم نے اقتدار کی خاطر عوام کو بے وقوف بنایا لیکن آج تک عوام کو فائدہ نہیں دے سکے وزارت حاصل کی اب چھپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن اپریل میں ہونے والے جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دعوتی مہم تیز کریں انشا اللہ العزیز اپریل میں بازار کے مین چوک پر فقیدالمثال جلسہ ہوگا آخر میں شیشہ ڈغار یونٹ کے امیر مولانا عبد الواحد نیچاری جنرل سیکرٹری جعفر خان رئیسانی کو منتخب کیا